ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مالی کے قومی دن کے موقع پر صدر کا ملک کی عوام اور حکومت کے مبارک بادی پیغام

مالی کے قومی دن کے موقع پر صدر کا ملک کی عوام اور حکومت کے مبارک بادی پیغام

Thu, 22 Sep 2016 15:09:59    S.O. News Service

نئی دہلی، 21؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )صدر پرنب مکھرجی نے جمہوریہ مالی کے قومی دن پر وہاں کی حکومت اور عوام کو مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے عوام کے رشتے آنے والے برسوں میں اور مضبوط ہوں گے۔جمہوریہ مالی کے صدر ابراہیم باؤ بیکر کیتا کو بھیجے اپنے پیغام میں پرنب مکھرجی نے کہاکہ جمہوریہ مالی کے قومی دن کے موقع پر ہندوستان کی حکومت اس کی عوام اور اپنی طرف سے آپ کو، آپ کی حکومت اور مالی جمہوریہ کی عوام کو نیک تمنائیں اور مبارک باد دیتے ہوئے مجھے بے پناہ خوشی ہو رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہندوستان اور مالی کے درمیان قریبی اور دوستانہ تعلقات ہیں۔مجھے یقین ہے کہ دونوں ممالک کی عوام کے باہمی فائدے کے تعلقات آنے والے برسوں میں اور مضبوط ہوں گے اور ہمارا باہمی تعاون بڑھے گا۔پرنب مکھرجی نے اس موقع پر مالی کے صدر کو ان کی اچھی صحت اور فلاح و بہبود کے ساتھ جمہوریہ مالی کی دوستانہ عوام کی ترقی اور خوشحالی کی دعا کی۔


Share: